اسلام آباد:سعودی حکمران شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان کو کھجوریں عطیہ کر دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان کے لئے 150 ٹن کجھوریں عطیہ کی ہیں جو بدھ کو سعودی سفارت خانہ نے پاکستان کے حوالے کردیا ۔ سعودی عرب کی جانب سے پچھلے ہفتے 878 ٹن کھجوریں ورلڈ فوڈ پروگرام کے حوالے کی گئی تھیں۔
واضح رہے سعودی عرب سے ہر سال اور ہر خاص موقع پر خاص قسم کے تحائف صرف پاکستانی شہریوں کے لیئے بھجوائے جاتے ہیں ۔ جنہیں غریب اور پسماندہ علاقوں میں رہائش پذیر پاکستانی شہریوں میں مفت تقسیم کیا جاتاہے ۔
گزشتہ سال سعودی عرب سے کئی ہزارا ٹن کھجوروں کے علاوہ قربانی کا گوشت اور بڑی امداد فراہم کی گئی تھی۔