عالمی چیمپیئن ماریہ شراپووا کو فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ انتظامیہ نے وائلڈ کارڈ انٹری دینے سے انکار کر دیا، انکا کہنا تھا کہ ڈوپنگ کے جرم میں سزا کاٹنے کے بعد آنے والوں کے لیے وائلڈ کارڈ نہیں۔
فرنچ اوپن ٹورنامنٹ انتظامیہ نے دو مرتبہ کی عالمی چیمپیئن ماریا شیراپووا کو ٹورنامنٹ میں وائلڈ کارڈ انٹری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی ٹینس اسٹار پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے جرم میں 15 ماہ کی پابندی لگنے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔
فرینچ ٹینس فیڈریشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انجری کے بعد واپس آنے والے کھلاڑیوں کے لیے تو وائلڈ کارڈ انٹری ہے، لیکن ڈوپنگ کے جرم میں سزا کاٹنے کے بعد آنے والوں کے لیے وائلڈ کارڈ نہیں۔یاد رہے کہ ٹینس کے فرینچ اوپن مقابلوں کا آغاز 28 مئی سے ہو رہا ہے۔