بھوک کے ستائے پائلٹ نے ریسٹورنٹ کے باہر ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کر ڈالی

12:58 PM, 17 May, 2017

سڈنی: سڈنی میں دوران پرواز ہیلی کاپٹر کا پائلٹ جو کہ فاسٹ فوڈ کا شوقین تھا اور اپنی بھوک کو مٹانے کے لئے پائلٹ نے ایک ریسٹورنٹ کے سامنے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کروا دی۔ ہیلی کاپٹر کی اس طرح کی لینڈنگ کو دیکھ کر وہاں کے مقامی رہائشی بھی دنگ رہ گئے۔

ایک عینی شاہد کے مطابق کہ وہ سمجھا کہ ہیلی کاپٹر کو کسی ایمرجنسی کی وجہ لینڈگ کرنا پڑی ہو گی لیکن جب اس نے دیکھا کہ ایک شخص  کھانے سے بھرے بیگ کے ساتھ ہیلی کاپٹر کی طرف بڑھا اور اس میں بیٹھ کر دوبارہ اڑان بھر لی۔

 

سول ایوی ایشن سیفٹی اتھارٹی کے مطابق وہ  ہیلی کاپٹر  کی لینڈنگ اور دوبارہ پرواز کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا پائلٹ کے اس عمل سے کسی قسم کا کوئی نقصان تو نہیں ہوا۔ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پائلٹ کا اپنی بھوک مٹانے کا طریقہ غیر راویتی تھا لیکن یہ غیر قانونی نہیں۔

اس سے پہلے قزاقستان میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا تھا جب ہائی وے پر ایک فوجی ہیلی کاپٹر نے لینڈنگ کی اور ہیلی کاپٹر سے ایک شخص اتر کر قریب سے گزرنے والے ٹرک ڈرائیور سے قریبی شہر کا ایڈریس پوچھنے لگا۔

تصویر میں سڑک پر لینڈ ہیلی کاپٹر نظر آ رہا ہے اور ساتھ پائلٹ کو ایک ٹرک ڈرائیور سے بات کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ پتا معلوم کرنے کے بعد ہیلی کاپٹر دوبارہ محو پرواز ہو گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں