کرینہ کپور کا پاکستانی ملبوسات میں فوٹو شوٹ

12:23 PM, 17 May, 2017

کرینہ کپور کا پاکستانی ملبوسات میں فوٹو شوٹ

لاہور:پاکستان میں فیشن انڈسٹری نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے اور بہت سے ایسے ڈئزائنرز ہیں جنہوں نے نہ صرف پاکستان میں نام کمایا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بھی خود داد سمیٹی ۔پاکستانی ڈئزائنرز کے ملبوسات کے لیے نہ صرف پاکستانی ماڈلز نے فوٹو شوٹ کروائے ہیں بلکہ بالی ووڈ کی اداکاراوں نے بھی ماڈلنگ کی ہے۔

سال2015میں کرینہ کپور نے پاکستانی ڈئزائنر کے لیے لان فوٹو شوٹ کروایا تھا اور اب ایک اور پاکستانی فیشن ڈئزائنر کے لیے برائڈل شوٹ کروایا ہے جو سوشل میڈیا پر خاصا مقبول ہو گیا ہے ۔

دبئی میں ہونے والے اس شوٹ میں کرینہ نے بہت سے لمبے فراک نما ملبوسات پہنے ہیں جو اپنی مثال آپ ہیں۔

یہ ملبوسات کراچی میں نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ کرینہ کپور کا بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد یہ پہلا فوٹو شوٹ ہے ۔

مزیدخبریں