مومنہ مستحسن کی رمضان المبارک کے لیے تیاری

11:23 AM, 17 May, 2017

لاہور: پاکستان میں فن کی کسی صورت کوئی کمی نہیں اور بغیر جنسی تفریق کے یہاں فن موجود ہے  اور نئے آنے والے نوجوانوں میں خواتین بھی آگے آگے ہیں اور انہی میں سے ایک دلوں کو موہ لینے والی مومنہ مستحسن بھی ہیں ۔ کوک سٹوڈیو 9 میں راحت فتح علی خان کے ہمراہ ”آفرین آفرین“ گا کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن ماہ رمضان المبارک میں ایک نئے انداز میں پیش ہونگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ مستحسن رمضان میں ناظرین کیلئے قصیدہ بردہ شریف پیش کرینگی جسے معروف گلوکار اور موسیقار شیراز اپل نے پرڈیوس کیا ہے۔ واضح  رہے کہ مومنہ مستحسن نے ”آفرین آفرین“ سے قبل بالی ووڈ فلم’ ایک ولن‘ کیلئے آواری گانا گایا تھا جس میں ان کی گلوکاری کو بہت پسند کیا گیا تھا۔ مومنہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی گڈ ول ایمبیسیڈر بھی رہی  ہیں۔ 

مزیدخبریں