'بیٹے کی جانب سے 65 سالہ ریکارڈ توڑنا پاکستان اور میانوالی کیلئے اعزاز ہے'

11:09 AM, 17 May, 2017

لاہور: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کی والدہ بلقیس نیازی نے کہا بیٹے کی مسلسل فتوحات اور نئے ریکارڈ پر بہت خوشی ہوئی ہے۔ مصباح الحق کریئر کا اختتام فتوحات پر ہی کر آئے ہیں لوگ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور جاوید میانداد جیسے بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ مصباح کی برابری نہیں لیکن میرے بیٹے نے 65 سالہ ریکارڈ توڑا ہے یہ پاکستان اور میانوالی کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

علیٰ الصبح قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ لاہور ایئر پورٹ پہنچے تو ان کے مداحوں، دوستوں اور پی سی بی حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ قومی ہیرو کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئی۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی بار ٹسیٹ سیریز جیتنے پر پوری ٹیم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف یادگار فتح زندگی بھر یاد رہے گی۔

یاد رہے قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ڈومینیکا ٹیسٹ میں 101 رنز سے شکست دے کر نہ صرف سیریز 1-2 سے اپنے نام کی بلکہ ویسٹ انڈیز کو اسی کی سرزمین پر 65 سال بعد شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں