سندھ: سندھ کے علاقے کلور کوٹ میں بچے کو کاٹنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے کتے کو سزائے موت سنا دی جبکہ دوسری طرف کتے کے مالک نے سزائے موت کے خلاف ڈپٹی کمشنر کی عدالت میں اپیل دائر کر دی۔کتے کے مالک کا کہنا ہے کہ بچے کے لواحقین نے مقدمہ درجہ کروایا تھا جس ایک ہفتہ کی سزا بھی کاٹ چکا ہے اب کتے کو موت کی سزا دینا سراسر ناانصافی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر راجہ سلیم کا کہنا ہے کہ کتے کی سزائے موت کا فیصلہ انسانی ہمدردی کے تحت کیا گیا ہے اور اُنھوں نے ہدایت کی ہے کہ کتے کی رجسٹریشن چیک کی جائے۔یاد رہے اس کتے نے کاٹ کر بچے کو زخمی کی دیا تھا جس پر کلور کوٹ کی مقامی عدالت نے کتے کو سزائے موت سنائی تھی اورکتے کے مالک کے خلاف بھی سول کورٹ میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں