لاہور: شوہر نےبیوی اور ماں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا،بھائی بھابی شدید زخمی

08:01 AM, 17 May, 2017

لاہور: رائے ونڈ کے علاقہ اسلام آباد میں شوہر نے چھریوں کے وار کر کے اپنی ماں اوربیوی کو قتل جبکہ بیچ بچاؤ کرانے والے سگے بھائی اور بھابی کو زخمی کر دیا ،پولیس نے جنونی قاتل کو حراست میں لے لیا ۔

ذرائع کے مطا بق  رائے ونڈ کے علاقہ محلہ اسلام آباد میں اسحاق نامی شخص نے گھریلو ناچاکی پر اپنی والدہ خاتون بی بی اور اہلیہ رفعت کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا۔

جبکہ بیچ بچاؤ کروانے پر ملزم نے اپنے چھوٹے بھائی ابراہیم اور بھابی کوبھی شدید زخمی کردیا جن کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتا ل منتقل کردیاگیا ۔ اطلا ع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسمارٹم کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا اور ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

مزیدخبریں