سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر، فی تولہ 3 لاکھ 14 ہزار 800 روپے تک پہنچ گیا

05:56 PM, 17 Mar, 2025

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 11 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 69 ہزار 890 روپے ہو گئی ہے۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق، عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے سے بھی قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا تو مقامی سطح پر بھی اس کے اثرات نمایاں ہوں گے۔
 

مزیدخبریں