آسٹریلیا میں میچ کے دوران مقامی کلب کے کرکٹر جنید ظفر انتقال کر گئے

آسٹریلیا میں میچ کے دوران مقامی کلب کے کرکٹر جنید ظفر انتقال کر گئے

ایڈیلیڈ : آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مقامی کلب کے کرکٹر جنید ظفر خان میچ کے دوران انتقال کر گئے۔

 آسٹریلوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ساؤتھ آسٹریلیا میں کونکورڈیا کالج اوول میں اس وقت پیش آیا جب ہیٹ ویو کے دوران میچ کھیلا جا رہا تھا۔ اس دوران 40 سالہ جنید ظفر خان گر کر اچانک چل بسے۔

رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران درجہ حرارت 41.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ جنید ظفر خان نے پہلے 40 اوورز فیلڈنگ کی اور پھر 7 اوورز بیٹنگ کی۔ کھیل کے دوران اچانک وہ گر پڑے، جس کے بعد ایمبولینس کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔ طبی عملے نے سی پی آر (کاردیوپلمونری ریسسی ٹیشن) کی کوشش کی، مگر وہ جنید ظفر خان کی جان نہ بچا سکے۔

مصنف کے بارے میں