اسلام آباد : پاکستان میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے واقعات میں تیزی کے پیش نظر حکومت نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق، یہ اجلاس کل (بروز منگل) 18 مارچ کو صبح 11 بجے ہوگا۔
قبل ازیں یہ اجلاس دوپہر ڈیڑھ بجے بلایا گیا تھا، تاہم اب اس میں وقت کی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شریک ہوگی، جب کہ انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ پارلیمانی رہنماؤں کو ملکی داخلی اور خارجی امور پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔