کالجز میں دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد

کالجز میں دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد

لاہور :محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز میں دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو مراسلے کے ذریعے اس پابندی پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ اور طلبہ دونوں کے لیے موبائل فونز کا استعمال کلاسز کے دوران ممنوع ہوگا، کیونکہ موبائل فونز کے استعمال سے تدریسی عمل میں خلل پڑتا ہے اور کلاسز کی توجہ متاثر ہوتی ہے۔ محکمہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ جو اساتذہ یا طلبہ اس پابندی پر عمل نہیں کریں گے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں