اوہائیو : امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر میں صدر منتخب نہ ہوا تو امریکا بھر میں خون ریزی ہوگی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اوہائیو میں ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کی تاریخ پانچ نومبر کو تاریخی اور اپنی انتخابی مہم کو امریکا کے لیے اہم موڑ قرار دیا۔سابق صدر ٹرمپ نے خون ریزی سے متعلق بیان امریکی آٹو انڈسٹری کو لاحق خطرات سے متعلق تبصروں کے درمیان دیا۔
ٹرمپ کا میکسیکو میں گاڑیاں بنا کر امریکیوں کو فروخت کرنے کے چینی منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر میں منتخب ہو گیا تو ایک ایک گاڑی پر سو فیصد ٹیکس لگاؤں گا اور پھر چین ان گاڑیوں کو امریکا میں فروخت کرنے کے قابل نہیں رہے گا اور اگر میں منتخب نہیں ہوا تو یہ سب کے لیے خون ریز ثابت ہوگا۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ یہ پورے ملک کے لیے خون ریز ثابت ہوگا لیکن چین ان گاڑیوں کو فروخت نہیں کر سکے گا۔