فارم 47 کے ذریعے ہروایا گیا، آر او نے میاں اظہر سے مل کر دھاندلی کی: رانا مشہود

06:47 PM, 17 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک


لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد نے اپنے حلقہ کے الیکشن نتائج الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے اپنے ایک میڈیا بیان میں الزام عائد کیا کہ جنرل الیکشن 2024 میں سب سے زیادہ دھاندلی پی ٹی آئی کے آزاد امیدواران نے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایک مثال پی پی 172 میں سرعام دھاندلی اور ڈِھٹائی کی صورت میں ملتی ہے۔ میاں اظہر نے اس حلقے میں آر او کے ساتھ مل کر اصل نتائج کو تبدیل کیا، آر آو نے ملی بھگت سے فارم 45 کی گنتی کی بجائے فارم 47 میں 2730 ووٹوں سے ہروا دیا۔ ری کاؤنٹنگ میں رانا مشہود احمد کے ووٹوں میں واضح برتری آنا شروع ہو گئی تو حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

رانا مشہود احمد  کا کہنا تھا کہ آر او کی ملی بھگت سے ری کاؤنٹنگ بلاوجہ معطل کر دی گئی اور فارم 49 جاری کر دیا گیا۔ وہ اپنے حق کے لیے آخری سطح تک جائیں گے۔
 

مزیدخبریں