اسلام آباد : مخصوص سیاسی جماعت نے شہداء کی حرمت پر ایک بار پھر وار کیا ہے۔ سوشل میڈیااکاؤنٹس سےشمالی وزیرستان حملےکیخلاف گھٹیاپروپیگنڈاکیاگیا۔ سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس نے شہداء کے خلاف بےحرمتی کی۔
عوامی ردعمل پر بے نامی اکاؤنٹس نے اپنی گھٹیا پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں۔مخصوص سیاسی جماعت کے شر پسند عناصر پہلے بھی شہداء کا تمسخر اڑا چکے ہیں۔ میانوالی ایئر بیس،لسبیلہ بلوچستان میں افسران کی شہادت پرمخصوص جماعت کے شرپسندوں نے مذاق اڑایا تھا۔
شہداء کسی بھی قوم کا سرمایہ اور فخر ہوتے ہیں۔بدقسمتی سے مخصوص سیاسی جماعت شہداء کے تقدس کو پامال کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ مخصوص سیاسی جماعت کا پرانا وطیرہ رہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے مذموم سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے شہداء کو نشانہ بنایا۔شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے بزدلانہ وار کے نتیجے میں شہید ہونے والے آفیسرز اور جوانوں پر بھی مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے گھٹیا پروپیگنڈا جاری رکھا۔
فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ ہو یا افسران شہید ہو جائیں مخصوص سیاسی جماعت کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ ان کے پوشیدہ عزائم کو بے نقاب کرتا ہے۔ وقت آ گیا ہے کے سوشل میڈیا پر اِس طرح کے گھٹیا، غلیظ اور اخلاق سے گرے ہُوئے اکاؤنٹس کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کر کے متعلقہ لوگوں کو کڑی سزائیں دی جائیں۔