آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

12:50 PM, 17 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

ممبئی :آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین بلکور سنگھ اور چرن سنگھ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے سوشل میڈیا  پر ننھے مہمان کی آمد کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئرکی اور بتایا کہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بلکور سنگھ کی عمر تقریباً 50 برس ہے  انہوں نے فیس بک پر ایک اپنی ننھے مہمان کے ہمراہ تصویر شیئر کی جہاں ساتھ سدھو موسے والا کی تصویر بھی رکھی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں، ساتھ ہی بلکور سنگھ نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے ننھے مہمان کا کیا نام رکھا ہے۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئی تھیں جس کے نتیجے میں سدھو موسے والا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں