شہداء کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں،شہداء کے خلاف توہین آمیز مہم ناقابل برداشت ہے: عطاء اللہ تارڑ

12:28 PM, 17 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہداء کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں،شہداء کے خلاف توہین آمیز مہم ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ   شہداء کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں،شہداء کے خلاف توہین آمیز مہم ناقابل برداشت ہے۔
  دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہداء کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، شہداء کی قربانیوں کو تضحیک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت شہدا کے خلاف توہین آمیز مہم چلا رہی ہے، شہداء کے خلاف توہین آمیز مہم ناقابل برداشت ہے، ملک ہے تو سیاست ہے، سیاسی مفادات کی خاطر پاکستان مخالف مہم قابل مذمت ہے، مہم میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، اکانومی کے حوالے سے وزیراعظم روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کرتے ہیں، غریب عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنا ہے، معیشت کو درپیش مسائل فوری حل کے متقاضی ہیں، حکومتی اخراجات کم کرنا اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی جرائد نے وزیر خزانہ کی تعیناتی کو سراہا ہے، وزیراعظم نے میثاق مفاہمت کی بات کی ہے۔سیاسی تنقید کریں مگر ریڈ لائنز کراس نہیں ہونی چاہیے، ہمیں قومی مسائل پر اکٹھا ہونا چاہیے، لوگوں کی زندگی کو آسان بنانا ہمارا مشن ہے، ہم ملک کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے۔


وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا ہے تو پاکستان میں آ کر کریں، آئی ایم ایف کی عمارت کے سامنے احتجاج کا کیا مطلب ہے؟ ہم چاہتے ہیں اتفاق اور سلوک کے ساتھ اس ملک کو آگے لیکر چلیں۔

مزیدخبریں