راولپنڈی :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہےکہ دہشتگرد حملے کی مذمت ہی نہیں جواب بھی دینگے۔شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے حملے پر درعمل دیتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم اس حملے کی خاموشی سے مذمت نہیں کریں گے بلکہ جواب دیں گے، ہم اس حملے کا ایسا جواب دیں گے کہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اکٹھی ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوئے، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد بھی مارے گئے تھے۔