سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کی ابتدائی فہرست آج لگائی جائے گی

10:48 AM, 17 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کی ابتدائی فہرست آج لگائی جائے گی۔  ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق  کل سے 19 مارچ تک کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی ہوگی۔

سینیٹ کے انتخابات کے حوالےسے  21 مارچ تک کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکتی ہے، ٹریبونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے 25 مارچ تک ہوں گے، سینیٹ الیکشن 2 اپریل کو ہوں گے۔

مزیدخبریں