اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری کاکہنا ہےکہ پاک فوج نے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے نظریات کو مسلسل برقرار رکھا ہے، پاک فوج نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری کے اعلیٰ معیار قائم کیے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا بہادر بیٹوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا، پوری قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا عظیم قربانی بہادر بیٹوں کے غیر متزلزل عزم کی مثال ہے جو ان کی شہادت کی صورت میں موجود ہے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا ہمارے بہادربھائی، بیٹے اور دوست سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، ہم دہشتگرد کارروائیاں کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وعدہ کرتے ہیں کہ ہمارے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، پاکستان کے عوام اور فوج ایک ساتھ ہیں، ہم ملکر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے۔