گرمی میں اضافہ، کراچی میں  موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

09:40 AM, 17 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :کراچی میں  موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے اور پارہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔


دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے میدانی علاقوں میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے اور کراچی سمیت سندھ کے اکثر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ سندھ کے میدانی علاقوں میں آج سے بدھ تک دن میں درجہ حرارت کچھ زائد رہ سکتاہے، اس دوران مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سندھ کے وسطی اور مشرقی حصوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جا سکتا ہے جبکہ کراچی میں آج درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

مزیدخبریں