بھارت میں عام انتخابات کا شیڈول جاری ، آغاز  19 اپریل کو  ہوگا

08:20 AM, 17 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی : بھارت میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، انتخابات کا آغاز  19 اپریل کو  ہوگااور  4 جون کو حتمی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔پارلیمانی انتخابات 7 مرحلوں میں مکمل ہوں گے اور ووٹنگ کا عمل ختم ہونے کے 3 روز بعد 4 جون کو نتائج آئیں گے۔
بھارت کے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے بتایا کہ ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی 4 جون تک مکمل ہوجائے گا اور انتخابی عمل کی نگرانی دو ہزار 100 مبصرین کریں گے۔الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کے مطابق 96 کروڑ 80 لاکھ ووٹر رجسٹرڈ ہیں، جس میں ایک کروڑ 80 لاکھ نئے ووٹرز بھی شامل ہیں اور یہ ووٹرز لوک سبھا کے 543 ارکان منتخب کریں گے۔
لوک سبھا کے انتخابات کے شیڈول کے اجرا کے موقع پر حکام نے آندھرا پردیش، سکم، اروناچل پردیش اور اڑیسہ میں ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کا بھی اعلان کردیا۔

مزیدخبریں