ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

08:15 AM, 17 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ملیکہ بخاری نے اپنی بڑی بہن کی بیماری کے حوالے سے بیرون ملک جانے کی اپیل کی تھی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر متعلقہ حکام سے بات کرنے کا کہا تھا، تھوڑی دیر بعد ملیکہ بخاری نے مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ملیکہ بخاری نے بتایا کہ انہیں اجازت ملنے کی اطلاع موصول ہوگئی ہے، اور ان کا نام نو فلائی لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ ان کی بڑی بہن آسٹریلیا میں شدید بیماری کے باعث وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مزیدخبریں