لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہاکہ پی آئی اے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹھیک کیا جا سکتا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے یہ ادارہ منافع بخش ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اداروں کی نجکاری کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا ایجنڈا صرف عملدرآمد اور نفاذ کا ہے ، حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں بلکہ پالیسیاں بنانا ہے اور اگر ارادے پختہ ہوں تو سب کچھ ممکن ہے۔
بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا ٹینڈر مئی میں مکمل کر لیا جائے، جبکہ ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ بھی مکمل کی جائے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل وقت آیا تو پیپلز پارٹی ملک کیلئے ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری بطور صدر وفاق اور ہماری حکومت کو مضبوط کریں گے۔
پی آئی اے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹھیک کیا جا سکتا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے یہ ادارہ منافع بخش ہو سکتا ہے: شیری رحمان
08:10 AM, 17 Mar, 2024