پشاور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں باؤلنگ اچھی نہیں ہو سکی جس کے باعث شکست ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے خلاف دوسرے ایلی میینٹر میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ مزہ آیا لیکن بدقسمتی سے آگے نہیں جا سکے۔میں نے اپنے لئے جو مقصد بنایا تھا وہ حاصل کیا اور بھرپور لطف آیا تاہم انفرادی کارکردگی سے بڑھ کر ٹیم کی کارکردگی کی اہمیت ہوتی ہے۔
پشاور زلمی کے کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کی کرکٹ گروم کر رہی ہے، صائم ایوب اور محمد حارث سامنے آئے ہیں اور یہ بہت اچھی بات ہے کہ نوجوان مواقعوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جس کا فائدہ پاکستان کرکٹ کو ہو گا۔
لاہور قلندرز کیخلاف ناقص باؤلنگ شکست کی وجہ بنی: بابراعظم
11:45 PM, 17 Mar, 2023