اسلام آباد: عدالت عالیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتاری سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی اوقات کار میں پیشی کیلئے پولیس عمران خان کو گرفتار نہیں کرے گی۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان یقینی بنائیں کہ ان کی عدالت پیشی کے دوران امن و امان کی صورتحال پیدا نہ ہو، عمران خان کیلئے اسلام آباد انتظامیہ اور آئی جی سیکیورٹی اقدامات کریں گے۔
تحریری حکم نامے میں مزید لکھا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس ایس او پیز بنائے گی، عدالت اور اس کے قریب چند لوگ رہ سکیں گے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔