لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے دوسرے ایلی مینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے محمد حارث کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ محمد حارث نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنائے جبکہ بابراعظم 42، صائم ایوب 9 اور بھانوکا راجاپاکسا نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 3 اوورز میں 20 رنز کی بدولت 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور راشد خان نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ میچ کیلئے پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ، بھانوکا راجاپاکسا، عامر جمال، وہاب ریاض، عظمت اللہ عمرزئی، مجیب الرحمن اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔
لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، طاہر بیگ، عبداللہ شفیق، سیم بلنگز، احسن حفیظ بھٹی، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔
ایلی مینیٹر 2، پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کو 172 رنز کا ہدف
08:51 PM, 17 Mar, 2023