دہشت گردی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور، گرفتاری سے روک دیا گیا

دہشت گردی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور، گرفتاری سے روک دیا گیا

لاہور: عدالت عالیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی دہشت گردی کے 8 مقدمات میں 24 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے اسلام آباد میں 5 اور لاہور کے 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔ 
علاوہ ازیں ظل شاہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت بھی منظور کر لی گئی ہے جبکہ منگل تک ان کے خلاف تادیبی کارروائی سے بھی روک دیا گیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف لاہور میں درج مقدمات میں 10 دن اور اسلام آباد میں درج مقدمات میں 7 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی گئی اور انہیں 8 مقدمات میں گرفتار کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عمران خان کی بلٹ پروف گاڑی کو احاطہ عدالت میں داخلے کی اجازت دیدی دی گئی تھی جس پر چیئرمین پی ٹی آئی گاڑی پر لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں داخل ہوئے اور بعد ازاں گاڑی سے اتر کر کمرہ عدالت میں پہنچے۔ 

مصنف کے بارے میں