ایلی مینیٹر 2، پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

06:46 PM, 17 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے دوسرے ایلی مینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
میچ کیلئے پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ، بھانوکا راجاپاکسا، عامر جمال، وہاب ریاض، عظمت اللہ عمرزئی، مجیب الرحمن اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔ 
لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، طاہر بیگ، عبداللہ شفیق، سیم بلنگز، احسن حفیظ بھٹی، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں