'میری فصلیں تمہارے لئے ہیں, سارے رقبے تمہارے لئے ہیں'، پنجاب نگران حکومت  نےتقریبا"  45000 ایکڑ   زمین جی ایچ کیو لینڈ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کر دی

'میری فصلیں تمہارے لئے ہیں, سارے رقبے تمہارے لئے ہیں'، پنجاب نگران حکومت  نےتقریبا

اسلام آباد: پنجاب کی نگران حکومت نے ضلع بھکر، خوشاب اور ساہیوال میں کم از کم 45 ہزار 267 ایکڑ زرعی زمین ’کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ‘ کیلئے پاک فوج کے حوالے کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔ 


ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے لینڈ ڈائریکٹوریٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب، بورڈ آف ریونیو اور محکمہ زراعت، جنگلات، لائیو سٹاک اور ایری گیشن کے سیکرٹریز کو لکھے گئے خطوط میں ضلع بھکر کی تحصیل کلور کوٹ میں 42 ہزار 724 ایکڑ، ضلع خوشاب کی تحصیل قائدآباد میں 1 ہزار 818 ایکڑ اور ضلع ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں 725 ایکڑ زمین دینے کا کہا تھا۔ 


مذکورہ خطوط میں پنجاب حکومت کی جانب سے 20 فروری کو جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن اور مشترکہ منصوبے سے متعلق 8 مارچ کو کئے گئے ایک معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 8 مارچ کو ہونے والے معاہدے کے وقت یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ مذکورہ پراجیکٹ کیلئے ریاست کی ملکیت زمین فوری طور پر پاک فوج کے حوالے کی جائے گی۔ 


رپورٹ میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ منصوبے کا یہ معاہدہ پاک فوج، پنجاب حکومت اور کارپوریٹ فارمنگ کرنے والی نجی فرمز کے ساتھ کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبے کے تحت پنجاب حکومت زمین فراہم کرے گی جبکہ پاک فوج اپنے وسائل استعمال کرنے کے علاوہ انتظامی معاملات بھی دیکھے گی۔ 


 نیوز پیپر کے مطابق پاک فوج کے ذرائع نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج مذکورہ زمین کی ملکیت حاصل نہیں کر رہی ہے بلکہ یہ زمین پنجاب حکومت کی ملکیت ہی رہے گی تاہم پاک فوج اس منصوبے کیلئے ایک منظم انتظامی ڈھانچہ ترتیب دے گی۔ 

ڈان نیوز کی خبر پہ اظہار خیال کر تے ہوئے سینئر صحافی مبشر زیدی نے لکھا ، 'میری فصلیں تمہارے لئے ہیں, سارے رقبے تمہارے لئے ہیں'

مصنف کے بارے میں