لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں پیش کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے 9 کیسز میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن میں سے 5 اسلام آباد اور 4 لاہور کے کیسز میں عبوری ضمانتوں کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان 2 بجےکے بعدعدالت میں حفاظتی ضمانت کےلیے پیش ہوں گے، ان کی روانگی سے پہلےکارکنوں کو زمان پارک پہنچنےکی کال دیدی گئی ہے۔