پاکستان کی سپاہ نے دنیا کی ساتویں طاقتور ترین فوج کا درجہ حاصل کر لیا ۔ پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی کی بنا پر دنیا بھر میں صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔
غیر ملکی ادارے "گلوبل فائرپاور" کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج دنیا کی ساتویں طاقتور ترین فوج بن گئی ۔۔ گزشتہ 3 سال میں اس کی پوزیشن 8 درجے بہتر ہوئی ہے۔ گلوبل فائرپاور کی ریٹنگ تمام ممالک کی افواج کی جنگی صلاحیتوں کی بنا پر کی جاتی ہے۔
"گلوبل فائرپاور" کے مطابق پاک فوج کا پاور انڈیکس 0.1694 ہے جو جاپان، فرانس، اٹلی، اسرائیل اورجرمنی سے بھی بہتر ہے۔ درجہ بندی میں امریکہ پہلے، روس دوسرے پر ہے ۔