لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہورہائیکورٹ میں دائرکردیں۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کی پانچ اور لاہور کی چارایف آئی آرز میں درخواستیں دائر کی ہیں ، عمران خان کی جانب سے درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ ایف آئی آرز میں شامل تفتیش اور متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو کر ضمانت کروانا چاہتا ہوں ۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ خدشہ ہے پولیس ان کو گرفتار کر لے گی اس کیلئے عدالت سے استدعاہے کہ ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے ۔