ڈیجیٹل مردم شماری پر سندھ کے تحفظات دور کرنے کیلئے ملٹی پارٹی کانفرنس آج منعقد کی جائے گی

09:43 AM, 17 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی :ڈیجیٹل مردم شماری اور سندھ کے تحفظات کے موضوع پر ملٹی پارٹیز کانفرنس آج ہوگی۔

ملٹی پارٹیز کانفرنس کی میزبانی   پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کرئے گی ، کانفرنس  میں شرکت کے لیے صوبے کی مختلف جماعتوں کو بھی  دعوت دی گئی ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ملٹی پارٹی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی  رابطہ کمیٹی نے 18مارچ کے جلسے کی تیاریوں کے باعث شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 
 
 
 
 

مزیدخبریں