پنجاب اور سندھ میں بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا

09:24 AM, 17 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : صوبائی دار لحکومت  میں گزشتہ رات سے   وقفے وقفے سے  ہونے والی بارش سے جاتی سردی لوٹ آئی۔

  پنجاب اور سندھ کے متعدد  شہروں میں  تیز ہواؤں کے ساتھ  ہونے والی بارش سے جہاں موسم  خوشگوار ہوا وہیں ،لاہور، بہاولنگر، بھکر، پاکپتن، پتوکی  ، راجن پور  تلہ گنگ اور بھکر میں ژالہ باری سے گندم، چنے، سبزیوں سمیت  متعدد فصلوں کو شدید نقصان  بھی پہنچا ہے۔

 تلہ گنگ میں شدید ژالہ باری سے متعدد کچے گھروں کو بھی نقصان پہنچا  جبکہ کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی بھی  معطل ہوگئی ۔محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی  ہے ۔

 
 

مزیدخبریں