مسلم لیگ ق کے دونوں وفاقی وزرا کا استعفیٰ ?بڑا دعویٰ سامنے آگیا

11:55 PM, 17 Mar, 2022

اسلام آباد:تحریک عدم اعتماد سے قبل جہاں سندھ ہائوس مر کز نگاہ بن چکا ہے وہیں اب پاکستان مسلم لیگ ق کی حکومت سے علیحدگی کی خبریں بھی زیر گردش ہیں ۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے چودھری برادران کی پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات طے کروا دی ہے جس پیر کو ہونے جا رہی ہے ،ذرائع کے مطابق  چوہدری برادران اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے ۔

ذرائع کا دعویٰ ہے  مسلم لیگ ق کی طرف سے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔مسلم لیگ ق کے دونوں وفاقی وزرا اگلے ہفتے کے دوران استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات مولانا فضل الرحمان نے طے کروائی۔

اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ق کے ذرا ئع نے ابھی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ۔

مزیدخبریں