نمبر گیم سے متعلق وزیر اعظم نے پہلی دفع خاموشی توڑ دی 

11:38 PM, 17 Mar, 2022

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ترجمانوں کے اجلاس سے بات کرتے ہوئےمنحرف ارکان کو ضمیر فروش قرار دے دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اچھا ہوا ضمیر فروش بے نقاب ہو گئے،اپوزیشن کی اس چال کے باوجود تحریک عدم اعتماد ہم جیت رہے ہیں،اجلاس میں شیخ رشید کی سندھ میں گورنر راج کی تجویز پر وزیراعظم خاموش رہے۔جبکہ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا ردعمل مثبت رہا تھا ۔

اجلاس میں ترجمانوں نے وزیراعظم سے نمبر گیم پر مختلف سوالات کیے،وزیر اعظم نے کہا کہ تسلی رکھیں جیت ہماری ہو گی۔ذرائع  کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ کسی طور پر بھی اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اور نہ ہی ان حرکتوں سے بلیک میل ہوں گا۔

مزیدخبریں