عمران خان نے پاکستان کو بنانا ریپبلک بنانے کی سازش کی ہے ، ترجمان بلاول ہائوس

11:09 PM, 17 Mar, 2022

 اسلام آباد :ترجمان بلاول ھائوس نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو بنانا ریپبلک بنانے کی سازش کی ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان بلاول ہائوس نے کہاکہ عوام اور پارلیمان کٹھ پتلی کی یہ سازش ناکام بنائینگے۔

بلاول ہائوس کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ  عمران نے خود کو شیر اور اپنے ایم اینز کو گیدڑ  قرار دیا ہے،اپنی ٹائیگر فورس کو اسلام آباد پولیس کی وردی پہنا کر پارلیمنٹرینز کو ڈرانا بند کرے۔

ترجمان بلاول  ہائوس نے کہاکہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں عوام نے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے،عوام کے بعد اب پارلیمان کی باری ہے۔ ترجمان بلاول   ہائو س نے کہاکہ دم ہے تو ملک سے بھاگنے کے بجائے عمران جیل جانے کے لئے تیار رہے۔

مزیدخبریں