لاہور:ایک طرف تحریک عدم اعتماد کا شور شرابا ہے وہیں دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر سیاستدان جاوید لطیف نے دعویٰ کیا کہ عوام اگلے چند روز میں نواز شریف کو پاکستان میں دیکھے گی ۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنا مقدمہ اللہ کی عدالت پر چھوڑا تھا ،آج اللہ کا انصاف ہوتا دیکھیں اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ،جاوید لطیف نے شیخ رشید کے گورنر راج سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ہاتھ سے اب یہ آپشن بھی نکل چکا ہے ۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ گورنر راج، اسمبلیاں توڑنا اور صدارتی نظام کی باتیں اب ماضی کے قصے ہوگئے۔