تحریک عدم اعتماد سے قبل سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز 

تحریک عدم اعتماد سے قبل سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز 


راولپنڈی :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے موجود صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو تجویز دی ہے کہ گورنر راج لگا دیں ، اب یہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کو سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز دی ہے،شیخ رشید نے کہا کہ وہ عمران خان سے اپنی بات کہہ کر آچکے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیا جائے اب یہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس ایکسپوز ہوگیا ہے، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، سندھ ہاؤس میں جو خرید وفروخت ہوئی سندھ میں گورنر راج نافذ کرنا چاہیے۔

اس سے قبل تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین منظر عام پر بھی آگئے۔ذرائع  کے مطابق  سندھ  ہاوس اسلام آباد میں دس اراکین اسمبلی کی سندھ ہاوس میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،ان اراکین میں راجہ ریاض،باسط بخاری،نور عالم  ،قاسم نون ، احمد حسن ڈیہڑ،نذہت پٹھان وجیہہ اکرم،غفار وٹو، نواب شیر وزیر اور ریاض مزاری شامل  ہیں۔منحرف اراکین نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مزید اراکین بھی منظر عام پر آسکتے ہیں۔