کراچی :سندھ ہائوس میں موجود رمیش کمار نے بریکنگ نیوز دیتے ہوئے کہا کہ تین وفاقی وزرا بھی تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں ۔
رمیش کمار نے کہا کہ تحریک انصاف میں ہونے والی زیادتیوں سے متعلق اپنا موقف پیش کرتا رہا تھا لیکن ہماری آواز نہیں سنی گئی ،غلط کاموں کی ہمیشہ نشاندہی کرتا رہا ۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین کے نام بالآخر سامنے آنے لگے ،راجہ ریاض کے منظر عام پر آنے کے بعد مزید نام بھی سامنے آگئے ،جن ارکان اسمبلی کے بارے میں دعوی کیا جارہا ہے کہ وہ بھی تحریک انصاف سے ناراض گروپ میں شامل ہیں ان میں پی ٹی آئی کے راجہ ریاض، نواب شیر وسیر ، رانا قاسم نون ، غفار ووٹو ، نور عالم خان ، ریاض مزاری ، باسط بخاری ، خواجہ شیراز ، احمد حسین ڈیہڑ ، نزہت پٹھان، فہیم اختر، غفار ڈوگر ،وجہیہ اکرم اور دیگر ارکان بھی سندھ ہاوس میں موجود ہیں۔