تحریک انصاف کے ناراض اراکین کے نام سامنے آگئے ,3 وفاقی وزرا بھی شامل

05:50 PM, 17 Mar, 2022

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین کے نام بالآخر سامنے آنے لگے ،راجہ ریاض کے منظر عام پر آنے کے بعد مزید نام بھی سامنے آگئے ،جن ارکان اسمبلی کے بارے میں دعوی کیا جارہا ہے کہ وہ بھی تحریک انصاف سے ناراض گروپ میں شامل ہیں ان میں  پی ٹی آئی کے راجہ ریاض، نواب شیر وسیر ، رانا قاسم نون ، غفار ووٹو ، نور عالم خان ، ریاض مزاری ، باسط بخاری ، خواجہ شیراز ، احمد حسین ڈیہڑ ، نزہت پٹھان، فہیم اختر، غفار ڈوگر ،وجہیہ اکرم اور دیگر ارکان بھی سندھ ہاوس میں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمنٹ لاجز سے غائب ہونے والے ارکان قومی اسمبلی سندھ میں سامنے آگئے ،ناراض اراکین نے سندھ ہائوس پہنچنے پر کہاکہ انہیں پولیس تشدد اور اغوا کئے جانے کا خطرہ تھا اس لئے سندھ ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔

 تحریک انصاف کے پارلیمنٹ لاجز سے غائب ہونے والے ارکان کا پتہ چل گیا ،وزیر اعظم عمران خان کا دعوی درست ثابت ہوگیا ،تحریک انصاف کے چار منحرف ارکان اسمبلی سندھ ہاؤس اسلام آباد میں خود ہی میڈیا کے سامنے آگئے۔

 راجہ ریاض نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم عمران خان سے اختلاف ہے اس لئے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دینا چاہتے ہیں حکومت کی طرف سے انہیں خدشہ تھا کہ انہیں غائب کیا جاسکتا ہے ان پر پولیس تشدد کیا جاسکتا ہے ،وزیر اعظم ہمیں یقین دلائیں کہ انہیں غائب نہیں کیا جائے گا اور تشدد نہیں کیا جائے گا تو پارلیمنٹ لاجز واپس جانے کو تیار ہیں ۔

انہوں نے کہا مزید ارکان بھی ہمارے گروپ میں آنے کو تیار ہیں مگر انہیں ٹکٹوں کے ملنے کے مسائل ہیں، نواب شیر وسیر نے کہا کہ ہم نے طے کرلیا ہے کہ اگلا الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑنا ہے کسی نے پیسہ نہیں دیا ہے ہم نے اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین منظر عام پر آگئے۔ذرائع  کے مطابق  سندھ  ہاوس اسلام آباد میں دس اراکین اسمبلی کی سندھ ہاوس میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،ان اراکین میں راجہ ریاض،باسط بخاری،نور عالم  ،قاسم نون ، احمد حسن ڈیہڑ،نذہت پٹھان وجیہہ اکرم،غفار وٹو، نواب شیر وزیر اور ریاض مزاری شامل  ہیں۔منحرف اراکین نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مزید اراکین بھی منظر عام پر آسکتے ہیں۔

مزیدخبریں