تحریک عدم اعتماد ،عامر لیاقت کس کا ساتھ دینگے ؟جواب دیدیا 

04:58 PM, 17 Mar, 2022

کراچی :گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا سندھ ہاؤس میں ضمیروں کے سودےپیسوں کےذریعے ہو رہے ہیں ،سندھ ہائوس میں ٹینٹ لگا کر بولیاں لگائیں جا رہیں ہیں ہمیں بھی بتایا جا یا کہ چولی کےپیچھے کیا چل رہا ہے ۔

گورنر سندھ عمرا ن اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہماری ایجنسیوں کو تمام باتوں کا علم ہے،وہ وزیراعظم کوتمام معلومات دےرہےہیں،پردے کے پیچھے کیا سودے ہورہے ہیں، یہ سب کرپٹ مل کر عمران خان کےاوپر بھرپور حملہ کریںگے ،ان لوگوں کو بیرونی آقائوں سے اس وقت خوب ڈالر مل رہے ہیں جس سے ایم این ایز کو خرید رہے ہیں ۔

گورنر سندھ سے ملاقا ت کے بعد عامر لیاقت نے عمران اسماعیل کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف اور پارلیمانی پارٹی میں شامل ہوں،اس بات کافیصلہ بعد میں ہوگاعمران خان کے ساتھ ہوں یا نہیں،وقت آنے پر فیصلہ کروں گا،ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

عمران اسماعیل نے کہا کرپٹ مافیا آج اپنی دولت بچانے کیلئے ایک جگہ اکھٹے ہو گئے ہیں ،یہ لوگ نیب کو ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان پر کوئی ہاتھ نہ ڈال سکے ،گورنر سندھ نے کہا ہم جانتے ہیں سندھ ہائوس میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن آج میں  آپ کو بتا دوں کوئی مائی کا لعل ایسا نہیں جو پی ٹی آئی کےٹکٹ پرمنتخب ہوااوردوسرےکو ووٹ دے۔

گورنر نے مزید کہا ایک جانب حق اور سچ اور دوسری طرف بدعنوانوں کا ٹولہ ہے،سب کی فائلیں بن رہی ہیں،سب کےمعاملات دیکھ رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا ایم کیو ایم اگر پیپلز پارٹی کے ساتھ جانا چاہتی ہے تو اس کا اپنا فیصلہ ہے،پیپلز پارٹی نے ماضی میں ایم کیو ایم کے ساتھ جو کیا مستقبل میں بھی کرےگی،حیران کن بات یہ ہے الیکشن کمیشن آنکھیں بند کئےبیٹھی ہے،وہ بندے خریدنےکانوٹس نہیں لےرہی،پیپلز پارٹی کے بندےکھلےعام ہارس ٹریڈنگ کی بات کر رہے ہیں ایکشن نہیں ہورہا۔

گورنر سندھ نے عامر لیاقت کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور کہا کہ عامر لیاقت سے سیاسی رشتے کےعلاوہ دوستی کا رشتہ بھی ہے،عامرلیاقت کےگھرچائےپینےآیا تھا،کسی روٹھےکومنانےنہیں آیاتھا،عامرلیاقت سے ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال کےحوالےسےگفتگوہوئی،انہوں نے کہا دین کےحوالےسےعامرلیاقت،ان کےوالدین کی بہت زیادہ تحقیق رہی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا عامرلیاقت حسین کےضمیر کی قیمت ان کےتصورسےبھی زیادہ ہے،عامر لیاقت اور ان کے والدین دینی معاملات کو جانتے ہیں،مجبوری یہ ہے عامر لیاقت حسین پیسے پربکنےوالا نہیں،ہم جانتے ہیںعامرلیاقت انمول ہیں،انہیں خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے،ہمیں معلوم ہوگیا ہے انہیں اصل غم ہے کیا۔

مزیدخبریں