اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس میں بہت سا پیسہ منتقل کرنے کی اطلاعات ہیں اور ہم ہارس ٹریڈنگ کے خلاف مضبوط ایکشن پلان کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں بہت سا پیسہ منتقل کرنے کی اطلاعات ہیں جبکہ سندھ ہاؤس میں لوگوں کو رکھنے کیلئے پولیس منگوائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہارس ٹریڈنگ کا مرکز سندھ ہاؤس ہے اور جس طرح منڈیاں لگ رہی ہیں، وہ آئین کے خلاف ہیں۔ ہارس ٹریڈنگ کیخلاف مضبوط ایکشن پلان کر رہے ہیں۔
ہارس ٹریڈنگ کیخلاف مضبوط ایکشن پلان کر رہے ہیں: وزیر اطلاعات
03:44 PM, 17 Mar, 2022