اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پیسوں سے ارکان اسمبلی کو خریدا جا رہا ہے، ضمیر بیچنے والے ملک کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کر سکتے۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ہر فیصلہ قوم کیلئے ہے اور ان کا قافلہ مزید مضبوط ہو رہا ہے، وزیراعظم تحریک عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے اور پوزیشن کو شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص بہت گھبرایا نظر آ رہا ہے، شہباز شریف یہ آپ نے کل کیا کہا؟ پاکستان کے آئین میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل پیسوں سے ارکان اسمبلی کو خریدا جا رہا ہے لیکن ضمیر بیچنے والے ملک کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کر سکتے۔ اس موقع پر انہوں نے مولانا فضل الرحمن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ فضل الرحمن کہتے ہیں جوبائیڈن پوری دنیا کا لیڈر ہے، فضل الرحمن! جوبائیڈن آپ کا لیڈر ہو گا ہمارا نہیں ہے۔
ضمیر بیچنے والے ملک کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کر سکتے: اسد عمر
03:32 PM, 17 Mar, 2022