کرسٹیانو رونالڈو فٹبال چیمپئنز لیگ کے میچ کے دوران زخمی

01:06 PM, 17 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن: فٹبال چیمپئنز لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے ہی ٹیم کے کپتان سے ٹکرانے کے بعد زخمی ہو گئے۔

فٹبال یوئیفا چیمپئنز لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور  اٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان  اہم میچ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی، مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو  گراؤنڈ میں ان ایکشن تھےکہ ان کی اپنے ہی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان ہیری میگوئر سے ٹکر ہو گئی ، کپتان کا سر منہ پر لگنے سے پرتگال سے تعلق رکھنے والے رونالڈو شدید زخمی ہو گئے اور  گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

مزیدخبریں