لاہور میں قاتل ڈور نے نوجوان کی جان لے لی

لاہور میں قاتل ڈور نے نوجوان کی جان لے لی

لاہور:  پنجاب کے صوبائی دارالخلافہ لاہور  میں قاتل ڈور نے نوجوان کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں گلے پر ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار 24 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت دانیال کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دانیال  اپنے  گھر کا  واحد  کفیل تھا اور  اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ کٹی پتنگ کی قاتل ڈور دانیال کے گلے پر پھر گئی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا۔ فوری طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا مگر وہ زندگی کی بازی ہار گیا ۔


 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔انہوں نے ہدایت کی غفلت برتنے والے ذمہ دار افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں