کراچی: دیور کی بھابھی سے مبینہ زیادتی، ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

10:35 AM, 17 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: شہر قائد میں بھابھی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا نے والے ملزم دیور کو لوکل کورٹ نے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ تفیتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کا ڈی این اے کروایا ہے، ابھی  رپورٹ آنا باقی ہے۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم نے گھر میں اکیلے پاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ کالکوٹ میں درج کیا گیا ہے۔


 

عدالت نے گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر کیس کا چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی۔ 

واضح رہے کہ    کراچی کے علاقے کلاکوٹ میں بھابھی  دیور کے ہاتھوں مبینہ زیادتی کاشکار ہو گئی ، متاثرہ خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

مزیدخبریں