اپوزیشن رہنماؤں کے سینے میں دل نہیں، اقتدار کی ہوس ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

10:25 AM, 17 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے اور ان کی منفی سیاست نے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراءسبطین خان، اختر ملک اور حافظ ممتاز احمد نے ملاقات کی جس دوران محکموں کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ 
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے حوالے سے بات چیت بھی کی گئی جبکہ وزراءنے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماﺅں کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے اور ان کا طرز عمل انتہائی مایوس کن اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی منفی سیاست نے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا اور یہ صرف ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر دعوے کر سکتی ہے، وزیراعظم پاکستان تحریک عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ 

مزیدخبریں