جنگ تیسرے  ہفتے میں داخل، امریکہ کا یوکرین کیلئے مزید فوجی امداد کا اعلان

 جنگ تیسرے  ہفتے میں داخل، امریکہ کا یوکرین کیلئے مزید فوجی امداد کا اعلان

کیف: روس یوکرین جنگ تیسرے  ہفتے میں داخل ہو گئی ہے اور روسی فوج  کی  یوکرین کے مختلف شہروں پر بمباری بدستورجاری ہے جبکہ امریکہ نے یوکرین کیلئے مزید 80 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دو کثیر المنزلہ رہائشی عمارتیں روسی بمباری کی زد میں آگئیں جبکہ شیلنگ سے 10 افراد ہلاک  ہوگئے۔

یوکرینی وزارت  دفاع کے مطابق24 فروری سے آج تک 430 روسی ٹینک، 1ہزار 375 بکتر بند گاڑیاں، 84 طیارے، 108 ہیلی کاپٹر اور 11 روسی ڈرون بھی  تباہ  کردیے گئے ۔

دوسری جانب  یوکرینی صدر  ولادمیر زیلنسکی نے گزشتہ روز امریکی کانگریس سے ویڈیو خطاب میں   ملکی فضائی حدود پر 'نو فلائی زون' قائم کرنے کے علاوہ جنگی طیاروں سمیت دفاعی سازو سامان کا مطالبہ کیا ۔جس کے بعد   امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کیلئے مزید 80 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں امریکی صدر  نے روسی صدرپیوٹن کوجنگی مجرم قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک طویل اور مشکل جنگ ہو سکتی ہے لیکن امریکہ اور اس کے عوام  پیوٹن کے شہری آبادیوں پرغیر اخلاقی حملوں کیخلاف  یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔

مصنف کے بارے میں